3 مارچ 2014 - 20:30
وزیر خارجہ:مذاکرات کی کامیابی کے لئے لازمی عزم ضروری

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر لازمی عزم ہو تو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ پانچ ماہ میں معاہدہ ہو سکتا ہے ۔

ابنا: محمد جواد ظريف نے ہندوستان کے ٹی وی چینل سی این این - آئی بی این کے ساتھ اپنے انٹرویو میں، جو پیر کو نشر کیا گیا ، کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مجموعی طور پر جوہری معاہدے کے سلسلے میں وہ پر امید ہیں . انہوں نے کہا کہ سیاسی عزم اور نیک نیتی کے ساتھ حتمی معاہدہ ممکن ہے کیونکہ ایران ہرگز ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرنا چاہتا لیکن وہ پرامن ایٹمی پروگرام چلانے کے اپنے حق پر زور دیتا ہے۔واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں وزیر خارجہ نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔......./169